جی ویویک مشیر حکومت کے عہدہ سے مستعفی

حیدرآباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) پداپلی لوک سبھا حلقہ سے ٹی ار ایس ٹکٹ سے محروم کئے جانے سے ناراض سابق ایم پی جی ویویک نے تلنگانہ حکومت کے مشیر کے عہدہ سے استعفی دے دیا ۔ ویویک نے چیف منسٹر کے سی آر کو استعفی کا مکتوب روانہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں پداپلی سے لوک سبھا ٹکٹ کا وعدہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل کیا گیا تھا ۔ اب جبکہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا وہ مشیر کے عہدہ سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔ اس مدت میں انہوں نے عہدہ سے کوئی مالیاتی فائدہ حاصل نہیں کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بزرگ کانگریس قائد آنجہانی جی وینکٹ سوامی کے فرزند ویویک بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں