حیدرآباد ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) میں جاری غیریقینی گذشتہ روز ختم ہوگئی جب جی ویویکانند اطمینان بخش اکثریت سے اس کے صدر منتخب ہوگئے۔ ویویکانند نے جو حکومت تلنگانہ کے مشیر بھی ہیں، اپنے قریبی حریف ودیوت جئے سمہا کو شکست دی۔ ساتویں راؤنڈ اختتام پر ویویک کو 217 کے منجملہ 115 اور جئے سمھا کو 57 ووٹ حاصل ہوئے۔