جی سیاٹ۔ K6A سے رابطہ منقطع

بنگلور ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جی سیاٹ ۔ 6A فلائی سیارہ کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی مساعی کی جارہی ہے ۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے /29 مارچ کو خلاء میں داغے گئے اس سیارہ کی صحت پر برخلاف معمولی خاموشی اختیار کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے ۔ اسرو نے اپنے بیان میں کہا کہ /31 مارچ کی صبح جی سیاٹ ۔ 6A کو کامیابی کے ساتھ دوسرے مدار میں پہونچایا گیا تھا ۔