جی جئے دیو تلگودیشم پارٹی کے پارلیمنٹری قائد منتخب

کے رام موہن نائیڈو اور سوجنا چودھری کو بھی اہم ذمہ د اریاں
حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) قومی صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلگودیشم پارلیمنٹری پارٹی قائد کی حیثیت سے رکن پارلیمان گنٹور مسٹر گلا جئے دیو کو منتخب کیا ہے ۔ جبکہ لوک سبھا میں تلگودیشم پارٹی قائد کی حیثیت سے سریکاکولم رکن پارلیمان مسٹر کے رام موہن نائیڈو اور راجیہ سبھا میں بھی تلگودیشم پارٹی قائد کی حیثیت سے مسٹر سوجنا چودھری اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ آج وجئے واڑہ میں واقع اپنی قیام گاہ پر منعقدہ تلگودیشم پارٹی اجلاس کا اختتام عمل میں آنے کے فوری بعد قومی صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس بات کا فیصلہ کیا ۔ علاوہ ازیں 30 مئی کو مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر تلگودیشم پارٹی کے اہم قائدین پر مشتمل ایک تین رکنی وفد تاڑے پلی میں واقع مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ پہونچیں گے اور تلگودیشم پارٹی کی جانب سے ملاقات کرکے مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو مبارکباد پیش کریں گے ۔ اس سہ رکنی تلگودیشم پارٹی وفد میں مسرس کے اچن نائیڈو ، بی کیشو اور جی سرینواس راؤ ، مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرکے مبارکباد دینے والے وفد میں شامل رہیں گے ۔