جی ایچ ایم سی کے سرکلوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان

حیدرآباد یکم نومبر ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے سرکلوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے ۔ جی ایچ ایم سی اس کے ڈپٹی کمشنرس کے تبادلہ اور اسٹاف کی تقرری پر بھی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ امکان ہے کہ چند دن میں اس عمل میں تیزی پیدا کی جائے گی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی اپنے موجودہ 24 سرکلوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 30 کرے گی ۔ نومبر کے پہلے ہفتہ میں اس سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ سرکلوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے حکومت کو تجویز بھیجی گئی ہے ۔ ایل بی نگر A ‘ B میں ایک اور سرکل کا اضافہ کیا جائے گا ۔ اسی طرح چارمینار سرکل اے اور بی کو تین سرکل بنائے جائیں گے ۔ خیریت آباد سرکل اے اور بی میں بھی ایک سرکل کا اضافہ کیا جائے گا۔ قطب اللہ پور اور سکندرآباد کے سرکلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کی توقع ہے ۔