حیدرآباد 4 اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ایک اہم فیصلہ کرکے جی ایچ ایم سی کے 30 سرکلس کو توسیع دیتے ہوئے 48 سرکلس اور 6 زونس کو توسیع دے کر 12 زونس کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق نے اس سلسلے میں جی او 149 بھی جاری کردیا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں شامل 24 اسمبلی حلقوں میں ہر دو اسمبلی حلقوں کو ایک زون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ہر زون میں 4 سرکلس کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ سرکلس اور زونس میں توسیع دینے کے بعد عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے 1610 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی گئی ہے ۔