وزراء کے ٹی آر اورٹی سرینواس یادو کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر فوٹو گرافی و سمکیات ٹی سرینواس کی پرزور نمائندگی پر آج اسمبلی کونسل ہال میں ریاستی وزیر نظم و نسق و بلدیہ تارک راما راؤ نے ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جی اونمبر 5859 کے تحت غریب و مستحق افراد کو مکانات منظور کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے ضیاء گوڑہ ، حیدر بستی ، بی جے آر نگر علاقہ کے سارے سلم بستیوں میں رہنے والے افراد کیلئے کل ملاکر60 جی ایچ ایم سی سرویس کوارٹرس کو باقاعدہ بنانے کیلئے کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی کو ہدایت دی اور مزید 134 مکانات کوجی او 816 کے تحت باقاعدہ بنایا جائے۔ آدھیہ نگر، رام گوپال پیٹ، نیو بھوئی گوڑہ میں زندگی بسر کرنے والے غریب افراد کیلئے 637 مکانات کو جی او نمبر 5859 کے تحت باقاعدہ بنایا جائیگا۔ سکندرآباد کے وڈر بستی سلم علاقہ میں رہنے والے غریب افراد کیلئے مزید گیارہ مکانات کو منظوری دی گئی۔ شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں سرکاری غیر استعمال اراضی کی نشاندہی کے بعد وہاں پر ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کیلئے جلد از جلد کارروائی شروع کردی جائے گی۔ فتح نگر علاقہ میں آر او بی بریج کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے کے ٹی آر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ملٹی لیول پارکنگ کے ترقیاتی کاموں کیلئے بھی تیزی لانے کیلئے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر راجیش تیواری اور ضلع کلکٹر یوگیتا رانا ، شیو شنکر ،کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی، جوائنٹ کمشنر گنگادھر ، ریاستی وزیر اندراکرن ریڈی و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔