جی ایچ ایم سی کے ایمپلائمنٹ ، ٹریننگ اور پلیسمنٹ کیمپس

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ٹی ایم آئی گروپ ای ویان ( ایمپلائمنٹ ویان ) کے تعاون سے ایمپلائمنٹ ، ٹریننگ اور پلیسمنٹ کے لیے رجسٹریشن کیمپس کا انعقاد کررہاہے ۔ خانگی شعبہ میں ایمپلائمنٹ کے لیے امیدواروں کے رجسٹریشن کے تحت بے روزگار 18 تا 35 سال عمرکے ایس ایس سی کامیاب ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے وغیرہ رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔ مہارتی ٹریننگ اور بے روزگار نوجوانوں کو خانگی شعبہ میں ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے بعد ملازمت کے لیے پلیسمنٹ پروگرام کے لیے امیدواروں کے رجسٹریشن کے تحت 18 تا 35 سال عمر کے نوجوان جو ٹریننگ کررہے ہوں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ انہیں آدھار کارڈ کی نقل ، تازہ پاسپورٹ سائز کلر فوٹو 1 عدد ، تعلیمی صداقت نامہ اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ اگر کوئی ہوں تو ان کی نقول منسلک کی جائے ۔ ڈرائیور کم اونر کیلئے امیدواروں کے رجسٹریشن کے تحت 18 تا 45 سال عمر کے نوجوان رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ شیڈول 7 مئی کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تا 3 بجے سہ پہر ذاکر حسین کمیونٹی ہال روبرو وی آئی پی انٹرنیشنل اسکول سعید آباد اور 11 مئی کو صبح 9 بجکر 30 منٹ تا 3بجے سہ پہر مسعودہ فنکشن ہال ریاست نگر میں ان کیمپس کا انعقاد رہے گا ۔۔