جی ایچ ایم سی کے اقدامات کی ستائش

انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس ٹیم کا دورہ بلدیہ
حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس سے وابستہ 15 افراد پر مشتمل ٹیم نے آج اپنے دورہ کے موقع پر ’’ہندوستان میں بلدیات کی معاشی حالت جی ایچ ایم سی ایک منفرد مثال‘‘ کے موضوع پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے انجام دیئے جانے والے منفرد نوعیت کے ترقیاتی پروگراموں جیسے سڑکوں کی تعمیر سوچھ حیدرآباد کے تحت 2 ہزار آٹو ٹپرس اور 44 لاکھ ڈسٹ بینوں کی تقسیم کے علاوہ دیگر ترقیاتی پروگراموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور بعدازاں مذکورہ ٹیم نے دفتر جی ایچ ایم سی پہنچ کر کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر جی ایچ ایم سی نے ٹیم کو جی ایچ ایم سی کی جانب سے انجام دیئے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں اور فلاحی پروگراموں کو پاور پوائنٹ کے ذریعہ تفصیلات سے واقف کروایا جس پر ٹیم نے ترقیاتی پروگراموں کی ستائش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر مسٹر گوروا اپلا کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے متعلقہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔