جی ایچ ایم سی کے احاطے میں ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ کو کمپوٹر سے مربوطی

حیدرآباد، یکم جنوری (یواین آئی)گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے احاطے میں ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ کو کمپوٹر سے مربوط کیاجارہاہے ۔ شہر میں کئی مقامات پر یہ لائٹس لگائی گئی ہیں ۔کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹربی جناردھن ریڈی نے بتایاکہ شہر میں ایل ای ڈی لائٹس کے لئے ایک ایجنسی کو ذمہ داری دی گئی ہے جو اس کی تنصیب اورنگہداشت کا کام بھی انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹریٹ لائٹس کوکمپوٹرسے مربوط کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ اس کے لئے مزید دومہینے کا وقت درکارہوگا۔ یہ کام اگرمکمل ہوجائے توعام شہری بھی اپنے موبائل فون پرا س بات کا پتہ چلاسکتاہے کہ کس مقام پر لائٹ بندہے یا غیرکارکردہے ۔