جی ایچ ایم سی کی جانب سے 10 لاکھ پودوں کی تقسیم

حیدرآباد 5 جون (آئی این این )گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سومیش کمار نے اعلان کیا کہ میٹرو پولس ورلڈ کانگریس کے پیش نظر اربن بائیو ڈیورسٹی کیلئے ایک خصوصی انجینئرنگ ونگ قائم کیا جائے گا ۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کمشنر بلدیہ نے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے 150 کارپوریٹرس میں فی کارپوریٹر 2000 پودے تقسیم کئے جائیں گے جو تقریبا 3 لاکھ پودے ہوتے ہیں ۔ مابقی پودوں کو تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں میں تقسیم کیا جائے گا جن کی تعداد 10 لاکھ ہوگی۔