جی ایچ ایم سی پر ٹی آر ایس پرچم لہرانے کے سی آر کا عہد

تمام حلقوں سے مقابلہ کا فیصلہ ، وزراء اور ارکان مقننہ انچارج مقرر

حیدرآباد ۔ 3 ؍ جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے آئندہ دنوںمیں تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندراشیکھرراؤ نے آج تلنگانہ بھون میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی مقننہ پارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں تمام ریاستی وزراء ارکان پارلیمان ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل وغیرہ نے شرکت کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے چندراشیکھرراؤ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام وزراء ارکان پارلیمان ارکان اسمبلی کونسل پر زور دیا کہ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر اولین وجہ دیں ۔ تمام نشستوں پر پارٹی امیدواروں کو ٹھہراکرنے کی مکمل کوشش کی جائیگی۔ لہذا ان تمام 150 بلدی ڈیویژنس کے لئے پارٹی انچارجس کی حیثیت سے ارکان  پارلیمان ‘ ارکان کونسل کو تعینات کیا ۔ اس کے علاوہ وزراء کو بھی ہدایت د ی کہ وہ شہر حیدرآباد میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے ذریعہ بہر صورت جی ایچ ایم سی آفس پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا پرچم لہرانے کو یقینی بنائیں۔