گوشہ محل تلگو دیشم قائد و ترجمان ایم آنند کمار گوڑ کی چیف منسٹر آندھرا پردیش سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : گوشہ محل حلقہ اسمبلی کے تلگو دیشم قائد و گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم پارٹی ترجمان مسٹر ایم آنند کمار گوڑ نے تلگو دیشم پارٹی کے کارکنوں وحامیوں کے ایک کثیر تعداد میں وفد کی شکل میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے دسہرہ تہوار کی مبارکباد پیش کیا ۔ اس موقع پر چندرا بابو نے آنند کمار گوڑ کو حلقہ اسمبلی گوشہ محل اور گریٹر حیدرآباد میں تلگو دیشم پارٹی کو مستحکم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے مزید کہا کہ آنے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں گریٹر کے تمام ڈیویژنس میں تلگو دیشم پارٹی کا قبضہ اور مئیر کے عہدہ حاصل کرنے کے لیے مساعی کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست تلنگانہ میں بھی مستقبل میں تلگو دیشم پارٹی کو حصول اقتدار کے لیے ہر طرح کی عوام کی خدمات کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ اس موقع پر مسٹر ایم آنند کمار گوڑ کی قیادت میں وفد میں مسرس گھن شیام بائی ، رام نارائن یادو ، سرینواس ، دیپک اور منوج کمار اور دیگر کارکنوں شامل تھے ۔۔