حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی نے ٹیکس وصولی کیلئے مقررہ نشانہ عبور کرلیا ہے۔ کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ 31 مارچ کو شام 7 بجے تک 980 کروڑ روپئے کی رقم وصول کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1200 روپئے سے کم جائیداد ٹیکس کی معافی کا اعلان کیا تھا جس سے سرکاری خزانہ کو 88 کروڑ روپئے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ یہی نہیں بلکہ جی ایچ ایم سی نے 1063 کروڑ روپئے کے بجائے 977 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ مقرر کیا تھا، تاہم 7 بجے شب تک 980 کروڑ روپئے وصول کرلئے گئے۔