حیدرآباد ۔ /15 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بل کلکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقدہ ٹسٹ کے بعد منتخبہ امیدواروں کے صداقتناموں کی جانچ /24 مئی کو عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ٹی ایس آر ٹی سی میں جونیر اسسٹنٹس اور ریاستی بیوریجس کارپوریشن میں بھی جونیر اسسٹنٹ زمرہ کی جائیدادوں کیلئے منتخبہ امیدوار بھی اپنے اصل صداقتناموں کے ساتھ حاضر رہیں ۔ تاکہ ان کے صداقتناموں کی بھی فی الفور جانچ کی جاسکے ۔ سکریٹری کمیشن شریمتی اے وائی پرساد نے یہ بات بتائی اور بتایا کہ /24 مئی (صبح دس بجے) دن صداقتناموں کی جانچ تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن آفس پر کی جائے گی ۔