جی ایچ ایم سی مئیر کا راست انتخاب کرنے پر زور: ریونت ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے کارگذار صدر اے ریونت ریڈی نے آج مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت جی ایچ ایم سی کے مئیر کا انتخاب راست طور پر کرائے اگر ٹی آر ایس کو ان انتخابات میں کامیابی کا یقین ہو ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ باپ ( کے سی آر ) اور بیٹے ( کے ٹی آر ) نے آندھرا کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کے سی آر نے قبل ازیں آندھرا کے عوام کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس کیے تھے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران پارٹی ، اگر مئیر کے لیے الیکشن بالواسطہ طریقہ پر منعقد ہوا تو اس پوسٹ پر قبضہ کے لیے کارپوریٹرس کو خریدنے سودے بازی کرے گی ۔۔