جی ایچ ایم سی بل کلکٹرس کو سوائپ مشین کی فراہمی

کرنسی بحران سے نمٹنے آن لائن ، موبائیل ایپ کی حوصلہ افزائی
حیدرآباد 29 نومبر (پی ٹی آئی) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی بند کرنے کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابو پانے کے لئے نقد ادائیگی کے بغیر لین دین کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کو مختلف ٹیکسیس myghmc موبائیل ایپ، سوائپ مشینس، سٹیزن سرویس سنٹرس اور آر ٹی جی ایس / این ای ایف ٹی کے ذریعہ بینکوں پر ادا کئے جاسکتے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے بل کلکٹرس کو ٹیکس کی وصولی کے لئے سوائپ مشین دیئے جائیں گے۔ میئر آر رام موہن نے کہاکہ آن لائن لین دین جو اب تک 12 فیصد تھا اُسے صد فیصد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔