جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے تیار رہنے پارٹی ورکرس کو کے ٹی آر کا مشورہ

حیدرآباد 5 اکٹوبر (آئی این این) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے گریٹر حیدرآباد کے تلنگانہ راشٹرا سمیتی ورکرس سے کہاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے تیار ہوجائیں۔ کے ٹی آر نے آج یہاں تلنگانہ بھون میں وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی کے ہمراہ گریٹر حیدرآباد کے ورکرس اور قائدین کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کے ٹی آر نے ورکرس کو جی ایچ ایم سی حدود میں پارٹی کو مستحکم کرنے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ اُنھوں نے پارٹی ورکرس سے کہاکہ حیدرآباد میں ہر گھر پہونچ کر عوام کو ریاست بالخصوص حیدرآباد میں ٹی آر ایس حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی پروگرامس کے بارے میں واقف کروائیں۔