ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کا مشورہ قائدین سے خطاب
حیدرآباد 3 اگست (این ایس ایس) ٹی آر ایس کے متعدد سینئر قائدین نے جن میںوزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے آج دوپہر اپنی پارٹی کے سکریٹری جنرل کے کیشو راو کی رہائش گاہ پر لنچ کی ضیافت کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راو نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے قائدین کو ریاست تلنگانہ کے لئے علحدہ ہائی کورٹ ،کسانوں کے مسائل اور دگر اہم موضوعات کے بارے مختلف تجاویز پیش کئے ۔ کے سی آر نے اپنے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کے آئندہ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے بالخصوص عظیم تر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے وزراء اور سینئر قائدین پر زور دیا کہ شہریان حیدرآباد کو راغب کرنے کی کوشش میںکوئی کسر باقی نہ رکھا جائے ۔ کے سی آر نے حیدرآباد میںٹی آر ایس کو مستحکم بنانے سیاسی قائدین کو حکمراں جماعت کی طرف راغب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جی ایچ ایم سی کے آئندہ انتخابات میںٹی ار ایس کی شاندار کامیابی کی راہ ہموار کی جائے ۔