جی ایچ ایم سی انتخابات ‘ بندوبست کیلئے 20 کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد 29 جنوری ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ آج تقریبا 20 کروڑ روپئے محکمہ پولیس کو جاری کئے تاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے بندوبست کیا جاسکے ۔ یہ انتخابات 2 فبروری کو ہو رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے سائبر آباد کمشنریٹ کیلئے 7.82 کروڑ روپئے اور ڈائرکٹر جنرل پولیس دفتر کیلئے 12.17 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ یہ فنڈز جی ایچ ایم سی انتخابات میں رائے دہی کو پرامن بنانے بندوبست پر خرچ کی جائیگی ۔