جی ایچ ایم سی انتخابات ،ٹی آر ایس حکومت پر فوائد کے اعلان کا الزام

حیدرآباد ۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مختلف فوائد کا اعلان کررہی ہے، لیکن رائے دہندے اس طرح کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوکٹ پلی جیسے مقامات پر فہرست رائے دہندگان سے قابل لحاظ تعداد میں ناموں کو حذف کردیا گیا ہے جہاں آندھرا والوں کی بڑی تعداد رہتی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 24 اسمبلی حلقہ جات ہیں اور آبادی تقریباً 65 لاکھ ہے لیکن یہ کہا جارہا ہیکہ جی ایچ ایم سی میں رائے دہندوں کی تعداد آبادی سے متجاوز ہوگئی ہے۔