حیدرآباد۔ 30 نومبر (آئی این این) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اسٹانڈنگ کمیٹی کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں 13,150 کروڑ روپئے مالیتی ترقیاتی کاموں کیلئے 18 قراردادیں منظور کی گئیں۔ ان میں کارپوریشن کی آن لائن خدمات پر عمل آوری کیلئے 30 سرکل آفسس میں 51 آئی ٹی کنسلٹنٹس کی خدمات کا حصول بھی شامل ہے۔ شہر میں فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کو منظوری دی گئی۔ میئر جی ایچ ایم سی بی رام موہن نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اسٹانڈنگ کمیٹی کے 15 کے منجملہ 11 ارکان شریک تھے۔