جی ایم راؤ اے پی اِسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین مقرر

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے صنعت کار اور جی ایم آر گروپ کے سربراہ گراندھی ملکالرجن راؤ کو اے پی اِسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا چیرمین مقرر کیا ہے ۔ راؤ میں ریاست کے اندر اِسکل ڈیولپمنٹ کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ بیان میں نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں مہارت کو فروغ دینے کے اقدامات کے لئے 700کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ حکومت آئندہ 10سال کے دوران دو کروڑ افراد کو تربیت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ آندھرا پردیش کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت کی تربیت دی جائے گی۔