جی ایم آر کے عہدیدار سے پولیس کی تفتیش

نئی دہلی ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جی ایم آر انرجی کے ایک سینئر عہدیدار کو آج دہلی پولیس نے سنسنی خیز کارپوریٹ جاسوسی مقدمہ میں تفتیش کیلئے طلب کیا۔ جی ایم آر انرجی کے ذرائع کے بموجب اس مقدمہ میں مفرور ملزمین کی گرفتاریاں ہنوز جاری ہیں جن میں بعض مشاورتی کمپنیوں کے ملازمین بھی ہیں۔ ایک اور برقی توانائی کمپنی بھی زیرنگرانی ہے ۔ دہلی کے پولیس کمشنر نے وضاحت کی کہ شعبہ جرائم مقدمہ کی تحقیقات کررہا ہے ۔ اس نے ابھی کسی بھی شخص سے تفتیش نہیں کی ہے۔