شمس آباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن شمس آباد کی جانب سے تین ماہ کے کورس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے احاطہ میں موجود جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن کی جانب سے Dry wall and false ceiling کورس کا 25 جولائی سے آغاز کیا جارہا ہے جو تین ماہ کا کورس ہے جو صرف لڑکوں کے لیے رکھا گیا ہے ۔ تعلیمی قابلیت کم از کم پانچویں اور عمر 18 سال سے زائد ہونی لازمی ہے ۔ کامیاب ہونے والے ٹرینیز کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔ تین ماہ کی مفت ٹریننگ کے دوران قیام و طعام کا بھی مفت انتظام کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات رمیش 9949369720 اور سرینواس 9949988686 پر معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔