جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن میں خواتین کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

شمس آباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن شمس آباد میں ATDC کی جانب سے خواتین کے لیے مختصر مدتی کورس کا آغاز کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے وی ستیہ نارائنا ہینڈلومس اینڈ ٹکسٹائیلس ڈائرکٹر نے شرکت کرتے ہوئے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے روزگار حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔ ان ٹریننگ کے ذریعہ جو مختصر مدتی ہے جن میں ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے ملازمت حاصل کرسکتے ہیں یا گھر بیٹھے بھی ٹیلرنگ ، ایمبرائیڈری وغیرہ کرسکتے ہیں ۔ جس سے گھر کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے ۔

حکومت کی جانب سے بھی خواتین کے لیے روزگار کے کئی اسکیمات ہے اس سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ خواتین چھوٹی چھوٹی ملازمتیں بھی کرتے ہوئے غربت کے خاتمہ کے لیے پہل کرسکتے ہیں ۔ آج کے جدید دور میں خواتین بھی مردوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ ریاست میں جتنے بھی انڈسٹریز ہیں وہ آگے آتے ہوئے خواتین کے لیے ملازمتیں فراہم کریں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ڈارلی کوشی ڈی جی اینڈ سی ای او اے ڈی ڈی سی کے علاوہ جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن شمس آباد کے عہدیدار موجود تھے ۔۔