نئی دہلی ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے آج کہاکہ جی ایس ٹی ایک نئی بہو کی طرح ہے جسے نئے گھر میں پاؤں جمانے کیلئے وقت درکار ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے گھر ایک نئی بہو لاتے ہیں تاکہ خاندان بڑھے اور صحیح سمت میں پیشرفت کرے، اسی طرح جی ایس ٹی بھی ملک کی نئی بہو ہے ۔ ہم نے یہ قانون اس لئے لایا تاکہ ملک صحیح سمت میں ترقی کرے ۔ وہ ایک پروگرام میں ایس بی آئی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے اس تبصرے کا جواب دے رہے تھے کہ جی ایس ٹی کے بارے میں اُلجھن پائی جاتی ہے ۔