جی ایس ٹی کے قطعی حسابات داخل کرنے کی مہلت میں 10 جنوری تک توسیع

نئی دہلی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گڈس اینڈ سرویس ٹیکس کے تحت فروخت کے قطعی حسابات اور ٹیکس جی ایس ٹی آر ۔ 1 داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے اس کی توسیع شدہ تاریخ 10 جنوری 2018 ء مقرر کی ہے۔ 1.5 تک کاروبار کرنے والے تجارتی ادارے جولائی ؍ ستمبر جی ایس ٹی آر ۔ 1 اب 31 ڈسمبر 2017 ء کے بجائے 10 جنوری 2018 ء تک داخل کرسکتے ہیں۔ 1.5 کروڑ روپئے سے زائد کاروبار کرنے والے جولائی ۔ نومبر کی مدت کے جی ایس ٹی آر ۔ 1 ، 10 جنوری تک داخل کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں ان تجارتی اداروں کو جولائی ۔ اکٹوبر کے جی ایس ٹی آر ۔ 1 ریٹرنس 31 ڈسمبر تک اور نومبر کے لئے 10 جنوری تک داخل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈسمبر کے لئے جی ایس ٹی آر۔ 1 ، 10 فروری تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ اور مابعد کے مہینے کیلئے بھی ہر آنے والے ماہ کی 10 ویں تاریخ مقرر کی گئی ہے۔