حیدرآباد 15جون (یواین آئی )پارچہ جات پر جی ایس ٹی نافذ کرنے کے خلاف آندھراپردیش میں کپڑے کے تاجروں نے احتجاجی طور پر بند منایا ۔اس بند کی اپیل اے پی ٹکسٹائل فیڈریشن کی جانب سے کی گئی تھی۔ ان پارچہ جات کے تاجروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس جی ایس ٹی کے پارچہ جات پر نفاذ سے ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہے اوروہ سڑک پر آجائیں گے ۔انہوں نے فوری طورپر جی ایس ٹی کو برخواست کرنے کامطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ مرکز کے اس قدم سے تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ان تاجروں نے سیاہ شرٹس پہن کر احتجاج کیا۔