جی ایس ٹی کونسل سپرنٹنڈنٹ رشوت ستانی میں گرفتار

نئی دہلی۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نوتشکیل شدہ جی ایس ٹی کونسل کے سپرنٹنڈنٹ کو مبینہ طور پر اپنے قریبی ساتھی کی مدد سے رشوت وصول کرنے پر سی بی آئی نے گرفتار کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ مناس پترا مسٹر منیش ملہوترا نے مبینہ طور پر درمیانی آدمی کے ذریعہ رشوت حاصل کی تھی۔ سی بی آئی نے کل یہ گرفتاری عمل میں لا ئی اور جی ایس ٹی کونسل کے وہ پہلے عہدیدار ہیں جنہیں رشوت ستانی کی بناء گرفتار کیا گیا ہے۔ ملہوترا اس سے پہلے سنٹرل ایکسائز میں متعین تھے اور وہ کئی بے قاعدگیوں میں بھی ملوث بتائے گئے۔ سی بی آئی کو یہ پتہ چلا کہ وہ مختلف پارٹیوں سے ربط قائم کرتے ہوئے غیر قانونی رشوت کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے ساتھی کو استعمال کررہے تھے۔ پترا نے یہ رقم خود اپنے اکائونٹ میں جمع کرائی جسے بعد میں ملہوترا کی اہلیہ اور بیٹی کے اکائونٹ میں منتقل کیا جارہا ہے۔ سی بی آئی ٹیم نے ملہوترا اور پترا کو گرفتار کرتے ہوئے رشوت کی رقم اور دیگر کئی دستاویزات برآمد کرلیئے۔ سی بی آئی عہدیداروں نے بتایا کہ رشوت کی رقم وصول کرنے سے متعلق کئی رسائد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔