جی ایس ٹی کا جعلی انوائس ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔/22 مئی، ( سیاست نیوز) جی ایس ٹی کمشنریٹ نے5 فرمس کی جانب سے جعلی جی ایس ٹی انوائس کی تیاری اور سربراہی کا ریاکٹ بے نقاب کیا ہے۔ اس جی ایس ٹی انوائس کے ذریعہ اشیاء کی اصل سربراہی کے بغیر ہی کاروبار کیا جارہا تھا۔ اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڑچل سنٹرل جی ایس ٹی کمشنریٹ نے ان فرمس کی سرگرمیوں کا پتہ چلایا تو معلو م ہوا کہ ان فرمس نے مبینہ طور پر جی ایس ٹی کی چوری کے ذریعہ 22.64 کروڑ روپئے کی دھاندلی کی ہے ۔ کولکتہ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کمشنریٹ نے اس کیس کی تحقیقات کی اور ان فرمس کے خلاف کیس درج کیا۔ یہ فرمس اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ آئی ٹی سی کو بھی دھوکہ دے رہی تھیں۔