جی ایس ٹی کا اثر :گیاس سلینڈر کی قیمت میں 32 روپئے اضافہ

نئی دہلی 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد سبسیڈی یافتہ ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں 32 روپئے کا اضافہ ہوا ہے جو چھ سال کے دوران فی سیلنڈر قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ بھی ہے۔ یکم جولائی سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد دہلی میں 14.2 کیلو کے سبسیڈی شرح پر فروخت کئے جانے والے پکوان گیس سلینڈر کی قیمت 446.65 روپئے سے بڑھ کر 477.46 روپئے تک پہونچ گئی۔ ماضی میں بالواسطہ ٹیکس طریقہ کار میں جہاں فیکٹری گیٹ ڈیوٹی اور سیلس ٹیکس عائد کئے جاتے تھے ملک بھر میں ایل پی جی سلینڈرس پر عائد صفر تھا۔ دہلی میں ویاٹ یا سیلس ٹیکس بالکل عائد نہیں تھا۔ علاوہ ازیں چندی گڑھ، ہریانہ، جموں و کشمیر، راجستھان، ٹاملناڈو، اترپردیش اور چند شمال مشرقی ریاستوں میں بھی ایل پی جی پر کوئی ٹیکس نہیں تھا دیگر ریاستوں میں ایل پی جی پر ٹیکس کی شرح ایک تا پانچ فیصد کے درمیان تھی۔