حیدرآباد ۔ 29 ؍ نومبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جی ایس ٹی بل پر آئندہ مالیاتی سال سے عمل آوری ہونے کی توقع ہے ۔ پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی بل کی منظوری پر اپوزیشن سے رجوع ہونے وزیراعظم نریندرمودی کی کوشش کے ایک دن بعد وینکیا نائیڈو نے کہا کہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل پر آئندہ مالیاتی سال کے دوران نافذ العمل کیا جائیگا ۔ جی ایس ٹی بل کو پارلیمنٹ سیشن میں منظور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جی ایس ٹی ایک بہت بڑا ٹیکس اصلاحات کا اقدام ہے جو آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ نافذ کیا جائیگا ۔ تمام بالواسطہ ٹیکسوں کو ایک ہی شرح کے تحت لایا جائیگا۔ سارے ملک کو ایک مارکٹ سے مربوط کر دیا جائیگا ۔ اگرچیکہ لوک سبھا سے جی ایس ٹی بل کو منظور کیا ہے لیکن راجیہ سبھا اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی ہے ۔