جی ایس ٹی معاوضہ پر وزرائے فینانس کا دہلی میں مجوزہ اجلاس

حیدرآباد 25 اگسٹ (سیاست نیوز) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی جانب سے 30 اگسٹ کو تمام ریاستوں کے وزرائے فینانس کے ساتھ دہلی میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ اس میں جی ایس ٹی معاوضہ مختص کرنے کے تعلق سے تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ وزیر فینانس و اُمور مقننہ آندھراپردیش مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے بتایا کہ مرکز نے تمام ریاستوں کو 8 ستمبر تک جی ایس ٹی بِل اسمبلی میں منظور کرلینے کی ہدایت دی ہے چنانچہ اے پی اسمبلی کا مانسون سیشن 8 ستمبر سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ دہلی میں منعقد شدنی اجلاس میں وہ شریک ہوں گے۔