نئی دہلی ۔ یکم / اگست (سیاست ڈاٹ کام) کابینہ نے جی ایس ٹی قانونی ترمیمات کو آج منظوری دیدی جس میں کمپوزیشن اسکیم سے استفادہ کرنے والے ڈیلروں کیلئے مقررہ حد میں 1.5 کروڑ روپئے کی حد تک اضافہ بھی شامل ہے ۔ سنٹرل جی ایس ٹی قانون ، مربوط جی ایس ٹی قانون اور قانون شرح معاوضہ میں کی گئی ان ترمیمات کو حکومت اب پارلیمنٹ کے رواں مانسون سیشن میں پیش کرے گی ۔ 46 مجموعی ترمیمات میں دوسری باتوں کے علاوہ آجرین کو اب کسی بھی قانون کے تحت اپنے ملازمین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں جیسے غذا ، ٹرانسپورٹ اور انشورنس وغیرہ۔