جی ایس ٹی فری سیل آف ہینڈ لومس

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : دست کاری اشیاء کو جی ایس ٹی سے باہر رکھنے کی مہم کے حصہ کے طور پر فیڈریشن آف ہینڈلوم آرگنائزیشنس کی جانب سے جی ایس ٹی فری سیل آف ہینڈلومس کا اتوار یکم اکٹوبر کو بمقام آورسیکرڈ اسپیس 9-1-84/A/1 ، سردار پٹیل روڈ ، متصل آرچڈس فلورسٹ ، سکندرآباد پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اسی مقام پر 11 بجے دن ہینڈلوم انڈسٹری کے لیے جی ایس ٹی اور اس کے خطرات پر ایک پریزینٹیشن بھی دیا جائیگا ۔۔