جی ایس ٹی شکایات ازالہ کیلئے ریاستوں کا تاجروں سے ربط

نئی دہلی ۔ 26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ٹیکس آفیسرز مختلف تاجروں بشمول اوسط و چھوٹے تجارت کے مالک تاجروں سے جی ایس ٹی شکایات اور دوسرے مسائل کے ازالہ کیلئے ربط پیدا کریں گے اور ان شکایات کو کونسل کے اجلاس پر 4 اگست کو پیش کیا جائے گا ۔ سنٹرل بورڈ آف ٹیکس اینڈ کسٹمس (سی بی آئی سی ) نے جی ایس ٹی کونسل سکریٹریٹ کو ہدایات جاری کیتھی کہ ان کے عہدیدار ریاستوں اور زیر اتنظام علاقوں میں مختلف تاجروں سے ربط پیدا کریں اوران کی جی ایس ٹی سے متعلقہ شکایات کو حاصل کریں تاکہ ان شکایات کا ازالہ ہوسکے ۔ جی ایس ٹی کونسل نے ان شکایات کو سی بی آئی سی کو کل تک حوالے کریں تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے ۔