جی ایس ٹی سے مہنگائی نہیں بڑھے گی : جیٹلی

نئی دہلی۔27جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے سلسلے میں کسی قسم کی سیاست نہ کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی نہیں بڑھے گي اور لوگوں کو آسان ٹیکس نظام کا فائدہ ملے گا۔مسٹر جیٹلی نے آج یہاں ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے لوگوں کے جی ایس ٹی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے تمام شبہات کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا ٹیکس نظام سے ملک میں 17 قسم کے ٹیکس ختم ہو جائیں گے اور تمام ریاستوں میں سامان کا یکساں دام ہوگا۔آزادی کے بعد سب سے بڑی اقتصادی بہتری کے طور پر دیکھا جا نے والا جی ایس ٹی یکم جولائی سے لاگو ہو رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی کو ‘گیم چینجر ‘ بتایا ہے ۔