نئی دہلی۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیتی آیوگ کے نامزد نائب صدرنشین راجیو کمار نے آج کہا کہ جی ایس ٹی پر عمل آوری نے معیشت پر مجموعی ٹیکس بوجھ کم کردیا ہے۔ راجیو کمار موجودہ نائب صدر نشین اروند پنگاریہ کی جگہ لیں گے جو اہم حکومتی ادارہ سے 31اگسٹ کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ ’ پہلے انڈیا فاؤنڈیشن‘ کے زیر اہتمام ایونٹ میں راجیو نے کہا کہ جی ایس ٹی پر عمل درآمد سے معیشت پر عائد ہونے والا ٹیکس بوجھ مجموعی طور پر گھٹ چکا ہے۔ ملک گیر جی ایس ٹی کا آغاز یکم جولائی کو ہوئی جس نے ہندوستان کے روایتی بالواسطہ ٹیکس کاری نظام کی خامیوں کو دور کیا ہے اور 2 ٹریلین امریکی ڈالر والی معیشت کو 1.3 بلین لوگوں کے ساتھ واحد منڈی میں جوڑ دیا ہے۔