جی ایس ٹی سالانہ ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس کی جانب سے سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں تین ماہ کی یعنی 31 مارچ 2019ء تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ سالانہ ریٹرنس فارم جس میں جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ بزنسیس کو مالیاتی سال 2017-18ء کے دوران سیلس پرچیزس اور انپٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) فوائد کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتا ہے، کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا اور یہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 ڈسمبر 2018ء مقرر کی گئی تھی۔ ایک بیان میں سنٹرل بورڈ آف ان ڈاائریکٹ ٹیکسیس اینڈ کسٹمس (سی بی آئی سی) نے کہا کہ عہدیدار مجاز نے فارم جی ایس ٹی آر 9، جی ایس ٹی آر 9A اور جی ایس ٹی آر 9C داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 مارچ 2019ء تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے درکار فارمس عنقریب جی ایس ٹی کامن پورٹل پر دستیاب بنائے جائیں گے‘‘۔ جی ایس ٹی آر ۔ 9 عام ٹیکس دہندگان کیلئے سالانہ ریٹرن فارم ہے۔ جی ایس ٹی آر 9A کمپوزیشن ٹیکس پیٹرس ہے جبکہ جی ایس ٹی آر 9C ریکانسیلیشن اسٹیٹمنٹ ہے۔ ٹریڈ اور انڈسٹری کے افراد کی جانب سے سالانہ ریٹرنس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔