نئی دہلی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی جانب سے جی ایس ٹی بل کی منظوری کے چند دنوں بعد آج اس بل کی منظوری کا سہرا تمام سیاسی پارٹیوں کے سر باندھا اور کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی متفقہ کوشش کے بعد ہی اس بل کو منظور کیا گیا ۔ بل کے تعلق سے شدید اختلافات کے باوجود اسے منظور کیا جانا ہی اتفاق رائے کی ایک شاندار مثال ہے ۔