اقوام متحدہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس (جی ایس ٹی) اور ساتھ ہی ساتھ کارپوریٹ اور بینک بینلس شیٹ کے پروٹریکٹیڈ معاملات نے ہندوستان کے معاشی فروغ کے تناسب کو 2017ء میں سست رفتار کردیا تھا تاہم 2018ء میں 7.2 کے تناسب سے معاشی ترقی کے بتدریج بحال ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ اقوام متحدہ کے معاشی اور سوشیل کمیشن برائے ایشیاء اینڈ دی پیسیفک (ESCAP) کی فلیگ شپ اشاعت اکنامک اینڈ سوشیل سروے آف انڈیا اینڈ دی پیسیفک کے مطابق ہندوستان کی جی ڈی پی 2017ء میں 6.6 فیصد کے تناسب سے بڑھی جو 2016ء کے 7.1 فیصد سے بھی کم رہی۔ رپورٹ میں یہ بھی پیش قیاسی کی گئی ہیکہ ہندوستان کی جی ڈی پی میں 2018ء میں 7.2 فیصد کے تناسب سے اور 2019ء میں 7.4 فیصد کے تناسب سے اضافہ ہوگا۔