نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )جی ایس ایم موبائیل آپریٹرس کے صارفین کی تعداد میں ماہ فروری کے دوران 95.94 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر 69.70 کروڑ صارفین جی ایس ایم سے استفادہ کررہے ہیں۔ سیلولر آپریٹرس اسو سی ایشن آف انڈیا نے بتایا کہ ماہ فروری میں پیشرو مہینے کے مقابلے صارفین کی تعداد 1.40 فیصد بڑھی ہے ۔ جنوری کے ختم تک جملہ 68.74 کروڑ جی ایس ایم استفادہ کنندگان تھے ۔ یہ اسو سی ایشن ٹیلی کام کمپنیز جیسے بھارتی ایر ٹیل ‘ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر کی نمائندگی کرتی ہے ۔ ریلائنس کمیونکیشن ‘ٹاٹا ٹیلی سرویسس ‘بی ایس این ایل اور کواڈرنٹ اگرچہ جی ایس ایم شعبہ میں شامل نہیں ہیں لیکن وہ بھی اس اسو سی ایشن کے نمائندے ہیں ۔ اسو سی ایشن نے مختلف کمپنیز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ فروری میں 95.94 لاکھ مزید جی ایس ایم صارفین کا اضافہ ہوا ہے ۔