حیدرآباد۔ 3 اپریل (این ایس ایس) ٹی آر ایس ایم پی کویتا نے آج مرکز پر زور دیا کہ تلنگانہ میں بیڑیز بنڈلس پر اِسکل پرنٹیڈ کے سائز کو کم کیا جائے۔ کویتا نے آج وزیر لیبر دتاتریہ سے ملاقات کی اور وارننگ اِسکل کے سائز میں اضافہ کے فیصلہ کے خلاف مکتوب حوالہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دتاتریہ پر زور دیا کہ بیڑی انڈسٹری کو بند ہونے سے بچائیں اور انہیں اس فیصلہ پر عمل درآمد سے مسائل سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو جی او 727 کو منسوخ کرتے ہوئے بیڑی انڈسٹری کو اس سے مستثنیٰ رکھنا چاہئے ۔