جیہ للیتا کے ہاتھوں’’اماں میڈیکل شاپس‘‘ کا افتتاح

چینائی۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعلیٰ ٹاملناڈو جیہ للیتا نے آج’’ اماں فارمیسی‘‘ کا افتتاح کیا جو مناسب قیمتوں پر معیاری ادویات فروخت کریں گے ۔ سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جیہ للیتا نے چینائی ‘ ایروڑ ‘ سیلم ‘ کڈالور‘ مدورائی ‘ سیواگنگا اور ویدودھونگر میں اماں فارمیسی کی لانچنگ کی ۔ دریں اثناء ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان فارمیسیوں کے ذریعہ مناسب داموں پر معیاری ادویات فروخت کی جائیں گی کیونکہاس سلسلہ میں جیہ للیتا کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ ان فارمیسیوں کو ایک کروڑ روپئے کے مصارف سے قائم کیا گیا ہے ۔

نئے آئی او سی چیرمین کا تقرر منظور
نئی دہلی، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے ہندوستان کی سب سے بڑی تیل کمپنی آئی او سی کے سربراہ کی حیثیت سے بی اشوک کی تقرری کو منظوری دیدی ہے، جو نئی حکومت کا پہلا اعلیٰ سطح کا تقرر ہوگا۔ پی ایم او نے جہاں اشوک کی تقرری فائل گزشتہ ماہ سے زیرغور تھی، اس مسئلے پر پردھان کی رائے معلوم کی تھی۔ اشوک کو 9 اکٹوبر 2013ء کو منتخب کیا گیا تھا لیکن سابقہ یو پی اے حکومت انھیں مقرر نہیں کرسکی تھی۔