نئی دہلی ۔ 4 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ایوان کی کارروائی کو دو بار ملتوی کرنا پڑا کیونکہ اے آئی اے ڈی ایم کے ارکان نے سری لنکن حکومت کی ویب سائیٹ پر وزیر اعلیٰ ٹاملناڈو جیہ للیتا کے خلاف ایک توہین آمیز مضمون کی اشاعت پر زبردست احتجاج کیا تھا جو نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط تک پہنچ گئے جس پر صدرنشین حامد انصاری کو یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑا کہ ارکان پارلیمان کا برتاؤ ان کے عہدوں کو زیب نہیں دیتا۔