چینائی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں انا ڈی ایم کے آج 203 متوفی افراد کی فہرست جاری کی ہے اور بتایا کہ یہ لوگ 5 ڈسمبر کو پارٹی سربراہ اور سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی موت کے صدمہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ اس طرح جیہ للیتا کی علالت سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 280 تک پہنچ گئی ہے۔ پارٹی ہیڈکوارٹر نے ریاست کے مختلف مقامات بشمول چینائی، ویلورو، تریوالورو، تروناملائی، کڈلورو، کرشنا گیری، ایروڈ اور تریپور اضلاع میں فوت 203 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر ایک متوفی کے لواحقین کیلئے 3 لاکھ روپئے ویلفیر فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ جیہ للیتا کو اپولو ہاسپٹل میں 22 ستمبر کو شریک کروایا گیا تھا اور 4 ڈسمبر کی شب قلب پر اچانک حملہ سے دوسرے دن انتقال ہوگیا تھا۔