چینائی ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : چیف منسٹر جیہ للیتا کی صحت کے بارے میں افواہوں سے دل برداشتہ انا ڈی ایم کے ورکر کی قلب پر حملہ کے باعث موت واقع ہوگئی ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 47 سالہ کارکن متھو سوامی جو کہ سٹی ایرپورٹ کے قریب قیام پذیر تھا جیہ للیتا کی صحت کے بارے میں گذشتہ چند یوم سے فکر مند تھا ۔ چیف منسٹر ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں 22 ستمبر سے زیر علاج ہے گو کہ اسے یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ جیہ للیتا بہت جلد روبصحت ہوجائیں گی ۔ لیکن وہ قائل نہیں ہوسکا ۔ چیف منسٹر کے بارے میں تشویشناک خبریں ملنے پر وہ دل برداشتہ ہوگیا اور قلب پر حملہ کے بعد ہاسپٹل سے رجوع کرنے پر مردہ قرار دیا گیا ۔۔