بنگلور ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کل ایک انتہائی نازک عدالتی امتحان کا سامنا کریں گی جب بنگلور ہائیکورٹ غیرمتناسب اثاثوں کے ایک مقدمہ میں مجرم قرار دیئے جانے کے خلاف ان کی طرف سے دائر کردہ اپیل پر اپنے فیصلہ کا اعلان کرے گا ۔ عدالتی فیصلہ ایک تیزابی امتحان ثابت ہوگا جو ٹاملناڈو میں نہ صرف حکمراں آل انڈیا اناڈی ایم کے اور اس کی سربراہ کے سیاسی مقدر پر اثر انداز ہوگا ۔ بلکہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی اس ریاست میں سیاسی عمل میں بھی بڑے پیمانے پر نشیب و فراز کا سبب بن سکتی ہے