جیہ للیتا کیخلاف اپیل کیلئے حکومت کرناٹک کا آزاد فیصلہ : چیف منسٹر

بنگلورو ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ڈی ایم کے اور انا ڈی ایم کے سے ان کیحکومت کاکوئی سروکار نہیں ہے۔ چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کو الزامات سے بری کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے قانونی فیصلہ کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے ان تنقیدوں کو مسترد کردیا کہ 19 سالہ قدیم غیر محسوب اثاثہ جات کیس حکومت کرناٹک تنہا لڑ رہی تھی اور اسپیشل پبلک پراسیکویٹر کے تقرر کیلئے بروقت فیصلہ لینے سے قاصر رہی۔